ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انچارج چوکی کینٹ کا ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ کیک کٹنگ کی پروقار تقریب میں شرکت

Spread the love


جہلم ( بلال رضا ) ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل،ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر جہلم،ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انچارج چوکی کینٹ کا ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ کیک کٹنگ کی پروقار تقریب میں شرکت، ایس ڈی پی او سٹی سرکل نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انچارج چوکی کینٹ کے ہمراہ ضلع بھر میں ایسٹر کے موقع پر جاری سیکیورٹی اور مذہبی ہم آہنگی کے اقدامات کے سلسلے میں مسیحی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، اس موقع پر چرچ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی گئی جہاں مسیحی برادری کے عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی،ڈی ایس پی سٹی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر محبت، امن اور امید کا پیغام دیتا ہے، اور جہلم پولیس ہر مذہب کے ماننے والوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،
ضلع بھر میں ایسٹر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں،تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا، جبکہ ملکی سلامتی، امن و استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ مسیحی برادری کے نمائندگان نے پولیس کے اس مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور باہمی احترام و بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا،جہلم پولیس مسیحی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوام سے بھی اپیل ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں