اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ صاحب کی زیرِ نگرانی جامع ارلی مارننگ کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد ہوئی۔

Spread the love

سکندر ملک وزیر اباد

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ صاحب کی زیرِ نگرانی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تحصیل میں 48 گھنٹوں کے اندر نمایاں بہتری کے لیے ایک جامع ارلی مارننگ کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد ہوئی۔

اجلاس میں تحصیلدار اور تمام ریونیو اسٹاف، ایم ڈی واسا، سی ای او ایجوکیشن، میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز اور مین بازار بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے کنٹریکٹر نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کو واضح ذمہ داریاں اور سخت ٹائم لائنز تفویض کی گئیں تاکہ مختصر وقت میں عملی اور نمایاں نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ فیلڈ میں فوری بہتری لا کر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں