

(رپورٹ مرزا طارق محمود)جلالپور جٹاں
گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 2، جلال پور جٹاں کے سالانہ نتیجہ تقریب میں بطور مہمان شرکت میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ میں اس شرف پر پرنسپل مدثر صاحب، سابق پرنسپل غلام محی الدین صاحب، اور دیگر اسٹاف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر بہترین نتائج پیش کرنے والے اساتذہ کرام کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا، جو یقیناً ان کی محنت اور لگن کا صلہ ہے۔
اس شاندار، جاندار اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر سکول کے تمام اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
