جہلم: مہنگائی کے خلاف آواز بلند، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل

Spread the love

جہلم (بلال رضا) ضلعی صدر پاکستان تحریک سچ (PTS) و امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ PP-26 جہلم، فتح خان چوہدری ( ممبر ایگزیکٹو باڈی (PTS ) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے عوام پر ظلم قرار دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کے لیے ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ دی ہے اور اب پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سفید پوش طبقے کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور وہ اپنی روزمرہ زندگی بہتر انداز میں گزار سکیں۔

فتح خان چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جو حقیقی معنوں میں مہنگائی کے خاتمے کا سبب بنیں، تاکہ غریب اور متوسط طبقہ سکھ کا سانس لے سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں