آل سبی سلطان پریمئر لیگ: سخی اللہ داد چانڈیو کلب کی شاندار فتح، فائنل میں رسائی

Spread the love


( رپورٹ بیورو چیف بلوچستان ملک بشیر احمد مندوانی رند)آل سبی سلطان پریمئر لیگ: سخی اللہ داد چانڈیو کلب کی شاندار فتح، فائنل میں رسائی
سبی: آل سبی سلطان پریمئر لیگ کا سنسنی خیز سیمی فائنل میچ سخی اللہ داد چانڈیو کلب سبی اور لال بادشاہ کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سخی اللہ داد چانڈیو کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کے آغاز پر سخی اللہ داد چانڈیو کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وسیم بلیدی، الطاف مری اور سہیل سیلاچی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر پہنچایا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
لال بادشاہ کلب کی جانب سے ابراہیم خجک نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں لال بادشاہ کلب ہدف کے تعاقب میں 106 رنز بنا سکی۔ محب اللہ نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 42 رنز اسکور کیے، تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
میچ کے مہمانِ خصوصی دیہات کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر دادا حاجی خان کڑک تھےجن کی آمد نے میچ کی رونق کو چار چاند لگا دیے۔ آپ کا کھیلوں سے لگاؤ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی قابلِ تحسین ہے۔ بطور صدر دیہات کرکٹ ایسوسی ایشن، آپ کی خدمات علاقے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے نہایت اہم اور مثالی ہیں۔
میچ میں امپائرنگ کے فرائض ملک ریاض احمد چانڈیو اور جبار سومرو نے انجام دیے، جبکہ کمنٹری قاسم خان مرغزانی اور ناصر رند نے کی۔
میچ دیکھنے کے لیے شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو بھرپور سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں