


جہلم ( بلال رضا )ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر منی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے حوالے سے شہر بھر میں فلیگ مارچ کا انعقاد
فلیگ مارچ میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب، ایس ڈی او شاہد، ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اکرم، ایس ایچ او سول لائن راجہ عمران، پولیس اور پیرا فورس کے جوانوں نے شرکت کی،
فلیگ مارچ سول لائن روڈ، مین بازار، تحصیل روڈ، چوک اہلحدیث سمیت دیگر اہم شاہراہوں اور بازاروں سے گزرا، جہاں شہریوں اور دکانداروں کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں،
اس دوران بازاروں میں اوقاتِ کار، سکیورٹی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے وارننگ دی گئی،
افسران نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی کہ منی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،
فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں آگاہی پیدا کرنا، حکومتی رٹ کو یقینی بنانا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا تھا،
عوام کے تعاون سے ہی منی اسمارٹ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے، لہٰذا شہری حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے،
