انسانیت کی خدمت اور امن کی بحالی ہمارا پہلا عزم ہے۔چیئرمین وسیم سجاد وڑائچ کی تقریب سے خطاب
گجرات(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق نیشنل پیس کونسل پاکستان کی مرکزی قیادت نے وسیم سجاد وڑائچ کو چیئرمین پنجاب کے عہدے پر منتخب کر لیا ہے۔ اس تقریب میں سینٹرل چیئرمین چوہدری غلام مصطفٰے انصاری، کرنل ممتاز خاں نیازی، برگیڈئیر محمد اسلم خاں اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ وسیم سجاد وڑائچ کے آبائی شہر میں پہنچنے پر سینکڑوں افراد نے خوبصورت اور والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی مالاؤں، نعروں اور جھنڈوں سے نوازا گیا، جو امن کی اس تحریک کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نئے چیئرمین پنجاب وسیم سجاد وڑائچ نے کہا کہ “نیشنل پیس کونسل پاکستان امن کا ادارہ ہے۔ میں اپنے سینٹرل چیئرمین چوہدری غلام مصطفٰے انصاری کے وژن کو جاری رکھتے ہوئے پورے پنجاب میں امن کو فروغ دوں گا۔ انسانیت کی خدمت اور امن کی بحالی ہمارا پہلا عزم ہے۔نیشنل پیس کونسل پاکستان امن، اتحاد اور سماجی بہتری کے لیے کام کرنے والی نان پولیٹیکل تنظیم ہے، جو صوبہ بھر میں اپنے مشن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
