سید بلال حیدر کاظمی کا اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ آمد۔

Spread the love

اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت سید بلال حیدر کاظمی کا اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانہ آمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سید بلال حیدر کاظمی نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ اور امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر پیر سید حیدر علی شاہ گیلانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر سید بلال حیدر کاظمی نے کہا کہ پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے انہوں نے کہا کہ ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت اور دیگر شہریوں کے بے گناہ قتل عام پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں۔اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے تمام وسائل استعمال کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا جواب دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں