ہنگو میں پولیو ٹیم پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت۔ محمود جان

Spread the love

ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار کرتا ہوں۔سابق ڈپٹی اسپیکر

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان نے کہا کہ ضلع ہنگو میں پولیو ٹیم پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر انسانی اور سفاکانہ اقدامات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان نے اردو گلوبل نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفق ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کے متفق ہونے سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں