ہم سے بچھڑ جانے والوں کو زندہ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہوتی ہے قاری غلام رسول اسلام اباد نمائندہ خصوصی دنیا میں انے والے ہر شخص کو واپس ایک نہ ایک دن اپنے رب کریم کے پاس واپس جانا ہوتا ہے اور اپنی زندگی کا حساب دینا ہوتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اخرت کے لیے سامان اکٹھا کریں یہ عارضی زندگی ہے اس کے لیے مسلمان کتنی محنت کوشش کرتے ہیں بینک بیلنس کوٹھیاں کاریں دنیا کی ہر ارائش کے لیے انسان دن رات محنت کرتا ہے لیکن اخرت کی فکر کوئی نہیں کرتا حالانکہ ہر شخص کو اچھی طرح علم ہے کہ یہ زندگی عارضی ہے ہمیشہ کے لیے اخرت ہی ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات سے بھی روشنا کرائیں بچوں کو نماز روزہ حج زکوۃ دوسروں کی مدد اور نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کرنی چاہیے اور اسلامی تعلیمات ھی
اخرت کا خزانہ ہے ہم اپنے مرحومین کے لیے جو معافل قران خوانی نعت خوانی دعائے مغفرت کرتے ہیں ان کو ثواب ہر صورت ملتا ہے اسی لیے ایسی خوبصورت اور پاکیزہ موافل کا انعقاد ضروری ہے حضرت مولانا پروفیسر علامہ صدام حسین سلطانی نے چھونگل شریف میں سماجی و مذہبی شخصیت ملک تنویر نوشاھی، بانی و مرکزی چیئرمین ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان اور حاجی نعیم کی ہمشیرہ ملک اسرار رحیم ملک افسر یاب فاجی ملک ابرار رحیم ملک آفتاب رحیم کی والدہ محترمہ کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا تقریب سے قاری غلام رسول قاری عامر قادری نوید وارثی صاحبزادہ ثاقب نقشبندی قیصر سلطانی حافظ اوزیر رحیم قاری فرحان سلطانی اور دوسرے علماء کرام نے بھی خطاب کیا
