
جلال پور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود ): انجمن مغلیہ جلال پور جٹاں کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے چک خیر دین اور گرد و نواح کے مکینوں کے لیے خوشخبری ہے کہ مورخہ 18 اور 19 اپریل کو ایک عظیم الشان فری میڈیکل کیمپ لگایا جا رہا ہے۔
کیمپ کی تفصیلات:
وقت: صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک۔
سہولیات: مریضوں کا فری معائنہ، مفت ادویات اور فری الٹرا ساؤنڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم:
کیمپ میں نامور معالجین اپنی خدمات سرانجام دیں گے، جن میں شامل ہیں:
ڈاکٹر محمد مرزا بلال (MBBS)
ڈاکٹر زنیر اکرام (MBBS)
ڈاکٹر تنزیلہ (MBBS، ماہر گائناکالوجسٹ)
خدمتِ خلق کا سفر:
انجمن مغلیہ جلال پور جٹاں کے سرپرست حاجی مرزا ریاض، صدر حافظ مرزا مبشر نعیم اور جنرل سیکرٹری غلام عباس مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن گزشتہ کئی سالوں سے غریبوں، یتیموں، مسکینوں اور بیواؤں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا:
”ہم جلال پور جٹاں میں پہلے ہی فری ڈسپنسری، فری دستکاری سکول اور فری ایمبولینس سروس کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ اب اس دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے ہر گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے تاکہ دیہی علاقوں کے لوگوں کو دہلیز پر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔”
رضا ئے الٰہی کا جذبہ:
عہدیداران نے انجمن مغلیہ کے تمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا جو صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
