توانائی بحران سے نمٹنے کی حکومتی کوششیں اپنی جگہ درست مگر طلبہ کے مستقبل کو داؤ پر لگانا تعلیمی نظام کو پستی میں دھکیلنے کے مترادف ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) توانائی بحران سے نمٹنے کی حکومتی کوششیں اپنی جگہ درست مگر طلبہ کے مستقبل کو داؤ پر لگانا تعلیمی نظام کو پستی میں دھکیلنے کے مترادف ہے حکومت کو اس سلسلہ میں نظر ثانی کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار سرپرست پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن حاجی اشفاق احمد وڑائچ نے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن ضلع وزیرآباد کے زیر اہتمام تقریب میں گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر ضلعی صدر جمشید چٹھہ، صابر حسین بٹ ،سجاد مدنی ،محمد شہزاد،فاروق مرزا،زاہد نوید ،محمد فیاض ایڈووکیٹ،قیصر انور بٹ و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اسکولز میں 80 فیصد طلبا و طالبات ایسے ہیں جو زیادہ تر پیدل اسکولز پہنچتے ہیں اور وہ ٹرانسپورٹ کو اختیار نہیں کرتے بقیہ 20 فیصد طلبہ کو دیکھتے ہوے 80 فیصد طلبہ کے لیے تعلیمی مشکلات پیدا کرنا دانشمندی نہیں بلکہ اس میں اسکولز نہ پہنچ سکنے والوں کے لیے آن لائن کلاسز اور باآسانی اسکولز آجانے والوں کے لیے جمعہ ہفتہ کی تعطیل نہ کرنا زیادہ مناسب تھا انہوں نے کہا کہ حکومت طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی سہولیات فراہم کرے اسکولز کو فراہم کی جانے والی توانائی (بجلی ،گیس ،پانی )کو کمرشل کی بجائے گھریلو صارفین کے ریٹس پر فراہم کی جائے اور آئے روز کی تعطیلات و پابندیوں سے استشنی دیا جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل اس ملک کے لیے مستقبل میں مفید شہری بن کر سامنے آئیں اجلاس میں شریک افراد نے اس موقع پر سینئر قانون دان محمد فیاض کو حج کے لیے روانگی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں