


،(رپورٹ مرزا طارق محمود) جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری علی وڑائچ تھے، جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے پوزیشن ہولڈر اور نمایاں کارکردگی کے حامل بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کامیابی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کا نتیجہ ہوتی ہے۔چوہدری علی وڑائچ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کے اعزاز میں تعلیمی و تفریحی ٹرپ پر بھیجنے کا اعلان کیا، جسے بچوں اور والدین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ میر اسد رشید اور این کے بلڈرز کے چیف ایگزیکٹو زین کنٹھ بھی ہمراہ تھے تقریب کا ماحول خوشی، فخر اور حوصلہ افزائی سے بھرپور رہا۔ اس موقع پر بچوں کے چہروں پر کامیابی کی چمک دیدنی تھی جبکہ والدین اور اساتذہ نے بھی طلبہ کی کارکردگی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
