وزیرآباد دومختلف علاقوں میں معمولی رنجش اور زمین کے تنازع پر پیش آنے والے دو افسوسناک واقعات میں دو نوجوان قتل،

Spread the love

وزیرآباد دومختلف علاقوں میں معمولی رنجش اور زمین کے تنازع پر پیش آنے والے دو افسوسناک واقعات میں دو نوجوان قتل، پولیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیرآباد کے نواحی علاقے بدوکی گوسائیاں میں معمولی رنجش پر 7 رکنی جتھے نے اپنے ہی گاؤں کے نوجوان سفیان ٹوانہ کو تش دد کا نشانہ بنا ڈالا، ایف آئی آر کے مطابق مق تول کا چند روز قبل ملزمان سے جھگڑا ہوا تھا جس کا انہیں رنج تھا، ملزمان محمد جاوید، محمد اکرم، عبداللہ، زکریا، محمد شوکت اور ذوالقرنین، جنید وغیرہ نے حملہ آور ہو کر سفیان اور اس کے ساتھی حسنین کو تش دد کا نشانہ بنایا اور فائ رنگ بھی کی، فائرنگ کے نتیجے میں سفیان کو کمر میں گvولی لگی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کا مقدمہ مق تول کے بڑے بھائی محمد فیاض کی مدعیت میں درج کرکے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔قت ل ہونے والا سفیان ایک بیٹے کا باپ بتایا گیا ہے۔دوسرا واقعہ علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں حضرت کیلیانوالہ میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر معمولی تلخ کلامی خونی تصادم میں بدل گئی، پولیس کے مطابق ملزم زمان نے طیش میں آکر اپنے 24 سالہ چچا زاد بھائی ارباز پر فائ رنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بح ق ہو گیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے نع ش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور مقتول کے والد محمد رفیق کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق دونوں واقعات کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں