
وزیر آباد ( رپورٹ طارق جاوید ملک) وطن کو فٹبال کے عالمی میدان میں قابل فخر مقام دلانے میں مسلم ھینڈز کا کردار لائق تحسین ہے ۔ نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی سے صحت مند معاشرے کی بنیاد پڑے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے مسلم ھینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سید محمد اویس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سید ضیاء النور نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے مسلم ھینڈز میدان پراجیکٹ کے تحت انقلابی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔اس موقع پر 5 مئی سے میکسیکو میں منعقد ہونے والے سٹریٹ چلڈرن فٹبال کے عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم بارے تفصیلات پر غور کیا گیا اور دورے کی پلاننگ زیر بحث آ ئی۔ سید ضیاء النور نے بتایا کے مسلم ھینڈز کی سپانسر شپ میں سٹریٹ چلڈرن فٹبال کے عالمی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے ہمیشہ قابلِ فخر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بار رنر اپ پوزیشن حاصل کی ہے اور امسال بھی ٹیم کے نوجوان جیت کے لئے پر عزم ہیں ۔
