اسسٹنٹ کمنشر گلگت (ر) عادل علی نے ٹیسٹ لیبارٹری کے رپورٹ کی روشنی میں ادیبہ بناسپتی گھی کو مضر صحت قرار دیکر خریدو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی

Spread the love

گلگت# اسسٹنٹ کمنشر گلگت (ر) عادل علی نے ٹیسٹ لیبارٹری کے رپورٹ کی روشنی میں ادیبہ بناسپتی گھی کو مضر صحت قرار دیکر خریدو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ، تمام ہول سیلرز اور جنرل سٹورز کو حکم دیا ہے کہ 5 دنوں کے اندر اندر مزکورہ بناسپتی سے اپنے اپنے سٹوروں اور دکانوں سے خالی کریں ، بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اور خلاف ورزی کی صورت میں جی بی فوڈ ایکٹ 2022 تحت جیل و جرمانہ کی سزا دی جائے گی ۔ کاروبار کے نام پر عوام کی صحت سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہی دی جائے گی ، واضح رہے مزکورہ اقدام صحت عامہ کے تحت اٹھایا گیا ہے ۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پابندی شدہ ادیبہ بناسپتی گھی کے حوالے سے کسی بھی دکان ، جنرل سٹور میں خریدوفروخت کی صورت میں الفا کنٹرول نمبر 920724 اور 03555555478 پر شکایات درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے گی ۔۔۔۔وسلام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں