

انجمن مغلیہ جلالپورجٹاں کے زیرِ انتظام فری میڈیکل کیمپ لگانے پر صدر انجمن تاجراں شفیق مغل جلالپور جٹاں نے سرپرست انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں خاجی مرزا ریاض۔اور صدر انجمن مغلیہ حافظ مرزا مبشر نعیم اور جنرل سیکٹری مرزا غلام عباس اور نائب صدر مرزا شاھد انور۔مرزا عارف کو کامیاب کیپ لگانے پر مبارکہ باد دی انجمن مغلیہ اھم کارکن .ایم رازق شاکراورمرزا ظفر اقبال اور مرزا ظہورحسین کو بھی مبارکہ باد دی
انجمن مغلیہ جلالپورجٹاں کے زیرِ اہتمام اور مرحوم صوبیدار محمد علی کے ایصالِ ثواب کے لیے گاؤں چک خیر دین میں لگایا گیا فری میڈیکل کیمپ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
الحمدللہ، کیمپ میں اہلِ علاقہ کا بھرپور اعتماد دیکھنے میں آیا اور بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کر کے مفت طبی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
کیمپ میں تین ماہر ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں:
ڈاکٹر بلال مرزا
ڈاکٹر زنیرہ اکرام
ڈاکٹر تنزیلہ وسیم (گائنا کالوجسٹ)
تمام مریضوں کا مفت چیک اپ کیا جا رہا ہے اور ادویات بھی بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔ خصوصی طور پر ڈاکٹر تنزیلہ وسیم خواتین کا الٹراساؤنڈ کے ذریعے معائنہ کر رہی ہیں، جس سے خواتین کو معیاری طبی سہولت اپنے گاؤں میں ہی میسر آ رہی ہے۔
یہ فلاحی اقدام انجمن مغلیہ جلالپورجٹاں کی عوامی خدمت کے جذبے کا عملی ثبوت ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ آمین۔
