ڈپلش کمیونٹی سینٹر کو کمیونٹی خدمات پر کنگ ایوارڈ سے ملنے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


راچڈیل – عارف چودھری

راچڈیل کے ڈپلش کمیونٹی سینٹر کو کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں کنگ ایوارڈ سے نوازا گیا کنگ ایورڈ ملنے کی خوشی میں ڈپلش کمیونٹی سینٹر کے مینجر سہیل احمد اور سینٹر کے رضاکاروں نے نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں گریٹر مانچسٹر کے ڈپٹی لیفٹیننٹ رابیکہ۔ – مئیر راچڈیل جینٹ ایمزلی اور ڈپٹی مئیر فیصل رانا – ڈپٹی لیفٹیننٹ اسرار احمد – کونسلر محمد ارشد – کمیونٹی لیڈر راجہ مدثر کے علاوہ کمیونٹی کی شرکت
شرکاء تقریب نے ڈپلش کمیونٹی سینٹر کے مینجر سہیل احمد اور انکی ٹیم کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سینٹر راچڈیل میں فلاحی تعلیمی کاموں – سماجی ہم آہنگی اور رضاکارانہ سرگرمیوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رھا ھے – مینجر سہیل احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپلش سینٹر کے رضاکاروں کی انتھک محنت کو خراج ٹحسین پیش کرتا ھوں – یہ ایورارڈ پوری ٹیم کی لگن – محنت اور جزبے کا اعتراف ہے –
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پزیر ہوئی – جہان کمیونٹی کی مزید خدمت کا اعتراف کیا گیا

آخر میں مقامی سنگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مہمانوں کی تواضع لاہوری کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں