
سکندر ملک
گوجرانوالہ ۔ڈویژنل فوکل پرسن برائے سکول ایجوکیشن، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خواتین ونگ طوبیٰ جاوید کا دورہ وزیر آباد ،سی ای او ایجوکیشن آصف مسعود، سابق ایم پی اے و صدر ن لیگ خواتین ونگ وزیر آبادبیگم طلعت شوکت چیمہ ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرح دیبا نے انکا پرتپاک استقبال کیا ، اس موقع پر انہیں سکول ایجوکیشن کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی امتحانی مرکز کا دور کرایا گیا جبکہ انہوں نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا ، طوبیٰ جاوید نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خاں کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہر بچے کو سکول بھیجنا حکومت پنجاب کا مشن ہے اورمعیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے ایم این اے بلال فاروق تارڑ کے ساتھ بھی انکے دفتر میں خصوصی ملاقات کی اور مقامی سکولوں میں بچوں کو تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور سہولیات کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو ممکن بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی,ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے اس حوالے سے انہیں امکمل تعاون کا یقین دلایا
