گلگت# اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے نگرانی میں شہر میں پرائس کنٹرول ایکشن کامیابی سے جاری ، ناقص صفائی پر 01 ہوٹل کو سیل جبکہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والے متعدد تاجروں پرجرمانے کئے ، پیٹرول پمپوں کے معائنے کے موقع کے دوران مالکان کو پیٹرول اور ڈیزل کے فراہمی کے دوران پیمائش درست رکھنے کیلئے احکامات دئے۔ کسی بھی خلاف ورزی پر پیٹرول پمپ مالکان پر بھاری جرمانوں کےساتھ جیل کی سزا ہوگی ۔ کارسرکار میں مداخلت کسی طور قبول نہیں ہوگا ۔پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں پر قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ بعدازاں میونسپل مجسٹریٹ نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے خصوصی احکامات کو تاجروں تک پہنچادیا اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تاجر تنظیموں اور تھوک و پرچون ڈیلرز کو ٹریڈنگ SOPs پر عمل کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔ واضح رہے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایات پر شہر میں خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے ، زائد منافع خوری کی حوصلہ شکنی اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں جسکی وجہ سے خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے میں بڑی مدد ملی ہے
