سکندر ملک ۔
وزیرآبادکہ نواہی علاقہ چک دادن سپر لیگ کا کامیاب انعقاد، چک دادن زلمی نے سنسنی خیز فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔گاؤں چک دادن میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے مشن کے تحت چک دادن سپر لیگ کا نہایت شاندار اور منظم انعقاد کیا گیا۔ ہاکی ٹورنامنٹ کی کامیابی کے بعد اس کرکٹ لیگ نے بھی علاقہ بھر میں کھیلوں کے رجحان کو مزید تقویت دی۔ ٹورنامنٹ میں گاؤں کی سات ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ 70 سے زائد باصلاحیت کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس سے میدان کھیل تماشائیوں سے بھر گیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چک دادن زلمی اور چک دادن کنگز کے درمیان کھیلا گیا جو انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ ثابت ہوا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور مقابلہ آخری لمحات تک برابر رہا، تاہم چک دادن زلمی نے عمدہ حکمت عملی اور بہترین کارکردگی کے ذریعے کامیابی سمیٹتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عمران شہزاد چیمہ آف لدھے والا چیمہ تھے، جنہوں نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں معروف قانون دان عثمان حسن چیمہ، چوہدری شوکت علی وڑائچ، ذیشان فیصل چیمہ، کرم الٰہی طور، ہاشم علی وڑائچ ایڈووکیٹ، ماسٹر احسن چیمہ، لقمان احسن چیمہ، علی مسعود چیمہ، صبغت ریاض چیمہ، ارسلان ظفر، علی تنویر چیمہ، حمزہ چیمہ، بلال وڑائچ اور سعد مہر سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مقررین نے اس کامیاب ایونٹ کو نوجوانوں کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کھیلوں کے میدان آباد رکھنے کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
