اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی نگرانی میں علی پور چٹھہ میں تقریباً 93 کنال صوبائی (سابقہ متروکہ) اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے واگزار کروا لیا گیا

Spread the love

سکندر ملک ۔
سرکاری اراضی واگزاری — علی پور چٹھ
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب جواد حسین پیرزادہ صاحب کی نگرانی میں علی پور چٹھہ میں تقریباً 93 کنال صوبائی (سابقہ متروکہ) اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے واگزار کروا کر مکمل طور پر محفوظ بنا لیا گیا۔ مذکورہ اراضی پر دوبارہ قبضہ کی کوشش کی گئی تھی جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ختم کر کے جگہ کو باقاعدہ باغزار کی شکل دے دی گئی ہے۔

یہ اہم کامیابی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / وزیرآباد کی ہدایات و رہنمائی میں حاصل ہوئی، جبکہ اس تمام عمل میں ایم پی اے چودھری عدنان چٹھہ صاحب اور ایم این اے بلال فاروق تارڑ صاحب نے بھرپور تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے اہم کردار ادا کیا۔

واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت تقریباً 5 لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے مجموعی طور پر تقریباً 4 کروڑ 65 لاکھ روپے بنتی ہے، جو حکومتی خزانے کے لیے ایک بڑا فائدہ ہے۔

آئندہ مرحلے میں عوامی نمائندگان اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اس قیمتی سرکاری اراضی پر کسی فلاحی منصوبے، جیسے ڈی پی ایس اسکول یا دیگر عوامی سہولت کی تجویز دی جائے گی تاکہ عوامی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں