وزیر آباد (نامہ نگار) مجاہد ختم نبوت سلسلہ سہروردیہ کے ممتاز روحانی پیشوا شیخ المشائخ حضرت پیر سید بشیر احمد خورشید رح کے 53 ویں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات پیر طریقت فخر السادات حضرت پیر سید محمد صفی اعظم چن پیر کی زیر سرپرستی آستانہ عالیہ سہروردیہ سوہدرہ شریف میں منعقد ہوں گی ۔ مورخہ 3 مئی اتوار کو بعد نماز عشاء سجادہ نشین صاحبزادہ سید آل احمد شاہ اور مسلم ھینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیاء النور کی زیر نگرانی مرکزی جامع مسجد آرائیاں سوہدرہ میں امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ اللّہ علیہ اور امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللّٰہ علیہ کانفرنس پیر سید احمد مصطفین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہو گی۔جس میں ملک بھر سے جید مشائخ عظام شرکت فرمائیں گے ۔اور کانفرنس سے پیر مفتی جمال الدین بغدادی اور مسلم ھینڈز انٹرنیشنل برطانیہ کے چئیرمن صاحبزادہ سید لخت حسنین ستارہ امتیاز پاکستان خطاب فرمائیں گے۔ مورخہ 4 مئی سوموار کو فخر السادات سید چن پیر شاہ کی زیر قیادت آستانہ عالیہ سہروردیہ سے صبح 9 بجے چادر شریف کا جلوس روانہ ہو گا اور زائرین درودوسلام کے ساتھ مزار مبارک پر چادر چڑھائیں گے۔ اس موقع پر جامع مسجد آرائیاں میں عرس مبارک کی مرکزی محفل سے علامہ محمد عبدالحمید چشتی ، علامہ محمد رفیق احمد مجددی،پیر سید فدا حسین شاہ اور دیگر عمائدین خطاب کریں گے۔ بعد ازاں صاحبزادہ سید مختار النبی رح کے سالانہ ختم شریف کی مجلس کے بعد زائرین میں لنگر تقسیم کیا جائے گا۔
