سکندر ملک ۔
وزیراباد شہر ٹیلی فون ایکسچینج کے نزدیک سیالکوٹ روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ ۔کاغذات نہ ہونے موٹر سائیکل میں ہیلمٹ نہ پہننے گاڑیوں کے لائسنس نمبر پلیٹ گاڑیوں کے اشارے اور تیز رفتاری پر جرمانے اور گاڑیاں بند ۔اس موقع پر یو جی نیوز یو کے ضلع وزیراباد کہ بیورو چیف سکندر ملک سے ٹریفک پولیس انچارج ضلع وزیر اباد کا کہنا تھا ہم بار بار لوگوں کو تاکید کر رہے ہیں ۔کہ اپ ہیلمٹ پہنیں لائسنس پاس رکھیں گاڑی کے کاغذات اشارے لگوائیں ۔نمبر پلیٹ لگوائیں جس سے اپ خود بھی محفوظ رہیں اور جرمانے سے بھی بچیں ۔ہمارا دل نہیں کرتا کہ ہم بلاوجہ کسی کو تنگ کریں اور جرمانے کریں ۔اس بارے میں عوام کو خود سوچنا چاہیے ۔اور عمل کرنا چاہیے ۔ہم سخت گرمی میں عوام کی خدمت کے لیے روڈوں پر کھڑے ہیں اور اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں
