پاکستان ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشنڈسپنسر فیڈریشن کا ملک گیر کنونشن، PMDC کے خط کی شدید مذمت

Spread the love

پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن/ڈسپنسر فیڈریشن کے زیراہتمام منعقدہ ملک گیر کنونشن میں شریک قائدین کا جڑانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے کیا گیا۔

کنونشن میں ملک بھر سے قائدین نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ملک منیر احمد چیئرمین پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی شرافت اللہ یوسفزئی مرکزی صدر آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن و سربراہ مشاورتی کمیٹی برائے ڈسپنسر ٹیکنالوجی پاکستان شریک ہوئے۔

ڈسپنسر ٹیکنالوجی کے سکوپ آف پریکٹس کی ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین سید انصر ہمدانی، ممبران عبدالعزیز جلبانی اور سعید گل مری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ارشد خان، سرپرست اعلیٰ سراج الدین برکی، چیئرمین ملک یوسف، سینئر وائس چیئرمین پرویز خان، سینئر نائب صدر اے ڈی کنول، فنانس سیکرٹری فضل قیوم، پمز ہسپتال کے سینئر نائب صدر ملک ذیشان اور مسعود قریشی نمائندہ اسلام آباد نے شرکت کی۔

خیبر پختونخوا سے PPMA کے صوبائی سینئر صدر تاج محمد، جوائنٹ سیکرٹری سمیع الرحمان، گل شیر خان، محمد امین اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

سندھ سے مرکزی و صوبائی راہنماؤں میں خالد حسین جٹ، ساون بلوچ، خالد سموں، بلوچستان محمد شعیب مری نے شرکت کی۔ گلگت بلتستان سے سردار غلام حسین شریک ہوئے۔

پنجاب سے مرکزی و صوبائی لیڈران قاضی محمود الحق، منیر احمد ضیاء، کھوکھر صاحب، شہزاد انور، شاہد پنسوتا، اے پی پی اے کے امجد علی رضا سندھو، وائی پی اے کے سرپرست اعلیٰ ملک شکیل، نذیر احمد گھمن، ایکٹیو اے ایچ پی کے میاں محمد نعیم، سی ڈی سی پنجاب کے صوبائی راہنما تجمل جٹ کے علاوہ دیگر درجنوں قائدین نے شرکت کی۔

کنونشن کی قراردادیں اور مہمانِ خصوصی کا خطاب:

مقررین نے پی ایم ڈی سی کی طرف سے وزیر صحت کو ارسال کردہ خط کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے غیر قانونی و غیر اخلاقی عمل قرار دیتے ہوئے PMDC کی سنگین غلطی کہا۔ تمام مقررین نے پی ایم ڈی سی کی ڈکٹیشن پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

مہمانِ خصوصی شرافت اللہ یوسفزئی نے پی ایم ڈی سی کی طرف سے اے ایچ پی اور فارمیسی کونسل کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ بنانے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے ہر فورم پر ڈاکٹرز حضرات کا احترام کیا لیکن جواب میں بغیر سوچے سمجھے ہم پر عطائیت کا لیبل لگانے کے لیے پی ایم ڈی سی کو پریشرائز کر کے من پسند لیٹر لکھوایا گیا۔”

انہوں نے کہا کہ “عطائیت کی فیکٹریاں تو آپ کے کلینکس میں قائم ہیں جہاں سے انڈر میٹرک عطائیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جن سے آپ انجیکشن، ڈرپ لگانے، لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسرے، ای سی جی وغیرہ کرواتے ہیں۔ کوالیفائیڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور نرسز کو زیادہ سیلریز کی وجہ سے آپ رکھتے نہیں۔ یہی انڈر میٹرک لوگ بعد میں اپنے علاقوں میں دوکانیں کھولتے ہیں۔ اس طرح آپ لوگ عطائیت کو فروغ دے رہے ہیں اور یہ سلسلہ 70 سال سے جاری ہے مگر الزامات ہم پر لگاتے ہیں۔”

اے ایچ پی کونسل سے مطالبات:

شرافت اللہ یوسفزئی نے اے ایچ پی کونسل کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ:
1. الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ کونسل ایکٹ 2022 کے تحت پارلیمنٹ نے آپ کو اختیارات دیے ہیں۔
2. مئی میں ہونے والے کونسل اجلاس میں پی ایم ڈی سی کو جواب دیں۔ ہر کونسل خود مختار ہے۔
3. یکساں بہتر سروس اسٹرکچر اور نظام تعلیم کے لیے ریگولیشنز بنائیں۔
4. تمام صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کو لیٹر ارسال کریں کہ کوالیفائیڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی تذلیل فوری بند کی جائے۔
5. رجسٹریشن کا عمل آسان اور تیز بنایا جائے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ “ملک بھر کے 50 لاکھ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے فیصلوں اور کونسل کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

مہمانِ خصوصی نے چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی سید انصر ہمدانی اور ممبران ایڈوائزری کمیٹی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

صدر کنونشن کا خطاب:

آخر میں صدر کنونشن ملک منیر احمد نے ملک بھر سے آئے تمام مرکزی و صوبائی لیڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ “ہماری بقا کونسل کی بقا صرف اور صرف متحد رہنے میں ہے۔” انہوں نے لوکل عہدیداران اور کارکنان کو کنونشن کامیاب بنانے پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں