جہلم (بیورورپورٹ)
جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع جہلم کے زیر اہتمام شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس (شہید) کے قتل کے خلاف جہلم پریس کلب کے باہر ایک پُرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کچہری چوک سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جہلم پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور علمائے کرام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیااحتجاجی ریلی کی قیادت معروف عالم دین قاری خالق داد نے کی جبکہ کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتاری، انصاف کی فراہمی اور امن و امان کے قیام سے متعلق نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے “ظالمو جواب دو، خون کا حساب دو” اور “علمائے کرام کو تحفظ فراہم کرو” کے نعرے بھی بلند کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر قاری خالق داد نے کہا کہ علمائے کرام دین اسلام کی خدمت اور معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان پر حملے پوری قوم کے لیے باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کے قتل میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مقتول کے ورثا کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائےضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عمیر حنیف، تحصیل جنرل سیکرٹری مفتی شیر خان، تحصیل امیرمولانا ابو بکر، نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ علمائے کرام، مذہبی شخصیات اور دینی کارکنوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی دینی و سماجی خدمات انجام دے سکیں۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر ملزمان کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے،
