شہرِ جہلم میں بغیر ترپال بغیرڈھانپے ریت، بجری، مٹی، خاکہ اور بھوسہ لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، شہریوں اور تاجروں نے اس مسئلے کو سنگین عوامی و ماحولیاتی خطرہ قرار دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کر دیاتفصیلات کے مطابق دن کے اوقات میں اندرون شہر داخل ہونے والی ٹریکٹر ٹرالیاں بغیر ترپال تعمیراتی میٹریل لے کر شہر کی سڑکوں پر دوڑتی دکھائی ہیں جس کے باعث فضاء میں دھول مٹی کے بادل چھا جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس عمل سے نہ صرف سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ بازاروں، رہائشی علاقوں اور سڑکوں کے اطراف موجود دکاندار اور مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں تاجروں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرالیوں سے اڑنے والی گرد و غبار دکانوں میں موجود اشیاء کو خراب کر رہی ہے جبکہ شہری آنکھوں کی بیماری، سانس، الرجی اور دمے جیسے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب موٹر سائیکل سواروں کا کہنا ہے کہ دھول کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہوتی ہے جس سے حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہےشہریوں نے سوال اٹھایا کہ ٹریفک پولیس عام شہریوں کے خلاف تو کارروائیاں کرتی ہے مگر ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف مؤثر ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر ترپال میٹریل لے جانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور دن کے اوقات میں ایسی ٹرالیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہریوں کو گرد، آلودگی اور بیماریوں سے نجات مل سکےشہریوں نے شفیق احمد چوہدری سے فوری نوٹس لینے اور اس دیرینہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے،
