جہلم (بیورورپورٹ)
تھانہ جلالپور شریف کی بغل تلے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈکیت،میاں بیوی سے طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار، پولیس چوروں ڈاکوں کو گرفتار کرنے کی بجائے تھانے آنے والےمتاثرین کو جھوٹی طفل تسلیاں دینے میں مصروف،شہریوں نے تھانہ جلالپور شریف پولیس کے رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہےتفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً دس بجے میاں بیوی اپنے گھر،جارہے تھےکہ تھانہ جلالپور شریف سے چند سو گز کے فاصلے پر تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نےانہیں روک لیا۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون سے سونے کی بالیاں، لاکٹ، چین اور موبائل فونز چھین لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔
متاثرہ خاندان کے مطابق واردات کے فوری بعد تھانے جاکر ایس ایچ او کو، تمام صورتحال سے اگاہ کیا، تاہم بروقت ناکہ بندی اور مؤثر کارروائی نہ ہونے سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہےکہ علاقے میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں عوام کے لیے باعث تشویش بنتی جا رہی ہیں مقامی شہریوں نے الزام عائد کیا کہ تھانہ جلالپور شریف کے علاقے میں چوری، ڈکیتی، فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےشہریوں نے شفیق احمد چوہدری سے واقعہ کا نوٹس لینے، پولیس گشت میں اضافہ کرنے اور تھانہ جلالپور شریف میں فرض شناس و متحرک افسران تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں،
