جنڈ ( الطاف طاہر بیورو چیف)ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کا رات گئے جنڈ سرکل کا ہنگامی دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رات گئے جنڈ سرکل کا ہنگامی دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ضلع اٹک کی سرحدی چیک پوسٹوں، دریائی پوسٹوں اور مختلف ناکہ جات پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو بریف کرتے ہوئے چیکنگ کے عمل اور حفاظتی اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔ڈی پی او اٹک نے جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہنے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، سرحدی علاقوں کی مؤثر نگرانی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹک پولیس مکمل طور پر متحرک اور الرٹ ہے۔
