
سکندر ملک ۔
وزیرآباد وزیر اعلی پنجاب کے ویژن صحت مند پنجاب کے تحت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔مہمانوں کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور گلدستہ پیش کیا گیا ۔مہمان خصوصی ۔مسلم لیگ نون کے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد جواد حسین پیزادہ ۔مسلم لیگ نون پنجاب کے سینیئر نائب صدر چوہدری مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ۔سابقہ چیئرمین بلدیہ وزیر اباد بابو شعیب ادریس ۔ان کے علاوہ پریس کلب وزیر اباد کے صدر افتخار بٹ ۔سابقہ کونسلر خواجہ شعیب۔چوہدری شہباز احمد چیمہ چوہدری زبیر گوندل ۔ اور دیگر افراد موجود تھے ۔مہمانوں نے سکریننگ کیمپ کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد ایم ایس ڈاکٹر نعیم گھمن نے وزٹ کیا ۔ہسپتال کے عملے سے اور مریضوں سے بات چیت ۔اس موقع پر یو جی نیوز یو کے بیو روچیف سکندر ملک سے بات کرتے ہوئے مہمانوں کا کہنا تھا ۔کہ ہمارا اہل علاقہ کو میسج ہے کہ اپ یہاں پر ائیں اور اپنے جسم کے فری ٹیسٹ کروائیں حکومت پنجاب کی طرف سے ہیلتھ میلہ لگایا گیا ہے یہاں پر ہسپتال کا مکمل عملہ موجود ہے جس میں جسم کے مکمل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ۔اور اپ لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں جس سے اپ کو اپنی بیماری کا پتہ چل جائے اور اپ اپنا مکمل علاج کروائیں ۔
وزیرآباد سکریننگ کیمپ تیں دن جاری رہے گا مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔
وزیرآباد۔ہیپاٹائٹس، بی۔ سی۔ ایچ ائی وی شوگر سمیت مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں
وزیرآباد سکریننگ کیمپ کا مقصد شہریوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
وزیرآباد شہری سکریننگ کیمپ کے انعقاد سے فائدہ اٹھائیں دستیاب ٹیسٹ مفت کرائیں ۔ ایم۔ ایس ڈاکٙٹر نعیم اللّٰہ گھمن
