
دومیل جنڈ ( محمد الطاف طاہر کی خصوصی رپورٹ) جامعہ الصفہ مسجد شاہالاں دومیل میں تکمیل قرآن کریم کی روح پرور تقریب ،یہ محفل مدرسہ کے طالب علم حافظ ذوالقرنین بن مالک اور سبطین حیدر بن حافظ مدثر انعقاد پذیر ہوئی جس کی صدارت مہتمم مدرسہ مولانا حافظ احسن محمود ثانوی نے کی آغاز تلاوت قرآن پاک سے سبطین حیدر نے کیا جبکہ نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کی سعادت شاہد سلطان ،محمد نوید نے حاصل کی،حافظ ذوالقرنین نے اپنی مترنم آواز میں قرآن کی تلاوت کر کے سامعین۔ کو محظوظ کیا مولانا حافظ احسن محمود ثانوی نے قرآن کریم کی فضیلت پر روشنی ڈالی اختتام پرمعلم محمد وقاص کے ساتھ مل کر سبھی محفل نے دُرودو سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی آخر میں مدرسہ کے فارغ التحصیل میں اسناد تقسیم کی گئیں تقریب کی اختتامی دعا مہتمم جامعہ نے کرائی جس میں امت مسلمہ کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی شرکا ء کے لئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا
