پی ٹی ائی یوتھ فورس حویلی گروپ سوہدرہ کے صدر چاندی لال شیہ کی قیادت میں سینکڑوں نوجوانوں نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Spread the love


سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیر آباد کے نواہی علاقہ قصبہ سوہدرہ سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت ۔چوہدری علی اصغر کمبوہ اور اس کے ساتھیوں کی محنت کوشش اور کاوش سے پی ٹی ائی یوتھ فورس حویلی گروپ سوہدرہ کے صدر چاندی لال شیہ کی قیادت میں سینکڑوں نوجوانوں نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ نون کے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ۔سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سلطان جمشید گھمن ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ۔چوہدری زبیر گوندل ۔چوہدری شہباز احمد چیمہ ۔چوہدری محمد یوسف چیمہ۔چوہدری امجد چیمہ ۔سیاسی و سماجی شخصیت اکمل خان ۔ان کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔مہمانوں کا استقبال پھول کی پتیاں نچھاور کر کے ہار پہنا کر اور کیا گیا ۔سوہدرہ اڈا سٹینڈ سے لے کر چاندی لال شائیہ ہاؤس تک نوجوانوں نے موٹر سائیکل اور پیدل ریلی کی شکل میں نعرے بازی کرتے ہوئے اور پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ۔چاندی لال شائیہ ہاؤس میں داخل ہوئے ۔پروگرام کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا ۔سابقہ پی ٹی ائی یوتھ فورس کے صدر چاندی لال شائیہ نے سٹیج پہ کھڑے ہو کر اظہار خیال کرتے ہوئے مکمل اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اور امید ظاہر کی ہم بلا کسی لالچ کے مسلم لیگ نون میں شریک ہوئے ہیں ۔اور انشاءاللہ تعالی ہم دن رات مسلم لیگ نون کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اس کے اعلان کرنے کے موقع پر نوجوانوں نے مسلم لیگ نون اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔اس موقع پر مسلم لیگ نون کے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ کا کہنا تھا ۔کہ اج جس طرح اپ لوگوں نے میرا والہانہ استقبال کیا ہے میں اپ کا بڑا مشکور ہوں ۔اور سینکڑوں ساتھیوں کا بھی جنہوں نے حویلی گروپ یوتھ فورس کے صدر چاندی لالچ کی قیادت میں مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔میرے دروازے اپ لوگوں کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں ۔اپ نوجوانوں کو کوئی بھی کام ہو میں حاضر ہوں ۔اور اپ کی ہر طرح سے مدد کروں گا ۔اور میں پھر تہہ دل سے اپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اپ نے مسلم لیگ نون کو مضبوط کیا ہے ۔اخر میں ملک کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی ۔اور مہمانوں کے لیے بہترین ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں