نظام آباد اور وزیرآباد کے لیے یہ ایک انتہائی فخر اور اعزاز کا لمحہ

Spread the love

سکندر ملک ۔
نظام آباد اور وزیرآباد کے لیے یہ ایک انتہائی فخر اور اعزاز کا لمحہ ہے ۔کہ ہماری بہن حمرا عباس کو فنونِ لطیفہ اور ثقافت کے میدان میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں صدرِ پاکستان کی جانب سے “ستارۂ امتیاز” سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز نہ صرف حمرا عباس کی محنت، صلاحیت اور لگن کا اعتراف ہے بلکہ وزیرآباد اور نظام آباد کی بیٹیوں کے لیے بھی ایک روشن مثال اور حوصلہ افزا پیغام ہے کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو دنیا کی کوئی منزل دور نہیں رہتی۔
حمرا عباس نے اپنے فن، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی خدمات کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا اور ثابت کیا کہ ہماری خواتین ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتی ہیں۔ آج وہ وزیرآباد کی بیٹیوں اور پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے ایک حقیقی رول ماڈل بن چکی ہیں۔
ہمیں اپنی اس قابلِ فخر بہن پر بے حد ناز ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے تاکہ وہ اسی طرح پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرتی رہیں۔
دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں