

دومیل جنڈ( الطاف طاہر بیورو چیف) رورل ہیلتھ سنٹر دومیل میں او جی ڈی سی ایل کے زیر انتظام الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کاتین روزہ فری آئی کیمپ ، سینکڑوں خواتین وحضرات کی آنکھوں کا معائنہ کے ساتھ ساتھ متعدد کا آپریشن بھی کیا گیا راولپنڈی آئی الشفا ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے تین روزہ کیمپ میں مجموعی طور پر 2044 خواتین وحضرات کی آنکھوں کا معائنہ کیا سینکڑوں کو نظر کی عینکیں فراہم کی گئیں اور متعدد افراد کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مفت آنکھوں کا معائنہ ،مفت چشمے اور ۔مفت ادویات فراہم کی آئی کیمپ کے اوقات کار صبح 8سے شام 4بجے تک مقرر تھے واضح رہے قبل ازیں بھی الشفا ہسپتال راولپنڈی سے آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر اپنی خدمات پیش کر تے رہے اور اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی روایات قائم اس آئی کیمپ سے دومیل ،پنڈ سلطانی۔ بسال ،مٹھیال ،پنڈی سرہال ،نمل ،گڑھی ،ڈھوک حافظ آباد ۔تھٹہ ،گنڈا کس ،ڈھوک موہری ،اور گردو نواح کے مضافات کے عوام بھر پور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں آنکھوں کا معائنہ کرائیں اور مفت عیک ۔ادویات حاصل کریں اور ضرورت کے مطابق پریشن کی سہولت بھی فراہم کی جا ہے گی عوامی سماجی ۔مذہںی اور صحافی حلقوں نے خدمت خلق کے اس جذبہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے دومیل ویلفیئر سوسائٹی کا تعاون بھی لائق تحسین ہے
