
سکندر ملک ۔
حلقہ این اے 66مسلم لیگ نون کے ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کا ہر اتوار کی طرح مسلم لیگ نون کے مرکزی دفتر مفتی کالونی وزیر اباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اپنے حلقہ کے لوگوں کی اپنے اپنے کاموں کے لیے امد ۔جس میں سیاسی سماجی مذہبی سول سوسائٹی کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ لوگوں نے کئی طرح کے اپنے اپنے مسائل پیش کیے جس میں ترقیاتی کاموں کے حوالے تھے تھانہ کچہری میں مقدمات کے حوالے سے گھروں کے معاملات کے حوالے سے لین دین اور زمینوں کے حوالے سے اور بھی کئی معاملات تھے جن کے بارے میں اپنے اپنے مسائل سے اگاہ کیا ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تاڑ صاحب نے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد ان کے مسائل حل کروانے کی مکمل یقین دہانی کروائی کئی کاموں کے احکامات محکموں کو موقع پر جاری کیے ۔اور کئی ایسے معاملات تھے جن سے لوگوں کو کہا کہ اپ کورٹ اور وکلاء کے ذریعے ان کو حل کروائیں ۔اور عدالتیں اپ کو پورا انصاف دیں گی ۔اخر میں یو جی نیوز کے بیوروچیف ضلع وزیراباد سکندر ملک سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ۔جو ترقیاتی کام ہمارے دور میں شروع ہوئے ہیں ہم جلد از جلد ان کو مکمل کروائیں گے ۔اور لوگوں کے مسائل جنگی بنیادوں پر حل کریں گے ۔باقی ڈسٹرکٹ وزیراباد شہر اور ارد گرد کے علاقوں میں کئی ترقیاتی کام شروع ہیں ۔جن میں روڈ بن رہے ہیں سکول ۔اس کے علاوہ گلی محلوں کے اور کئی منصوبے ایسے ہیں جو مکمل ہو چکے ہیں ہماری کوشش ہے تمام کانگوں کو جلد از جلد مکمل کروایا جائے
