
جہلم ( بلال رضا )ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے اپنے دفتر میں سکھ برادری کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس کیا۔اجلاس کے دوران سکھ برادری کو درپیش مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ شرکاء کی آراء اور تجاویز بھی سنی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے کہا کہ اقلیتیں ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ضلعی انتظامیہ تمام اقلیتی برادریوں کے حقوق، مذہبی آزادی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
