جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں اور مقامات پر موجود،برگد (بوہڑ) کے درخت،انتہائی ماحول دوست

Spread the love

جہلم(رپورٹ چوھدری عابد محمود) جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں اور مقامات پر موجود،برگد (بوہڑ) کے درخت،انتہائی ماحول دوست اور مقامی درخت ہے جو فضائی آلودگی کو کم کرنے، آکسیجن فراہم کرنے اور مقامی ایکو سسٹم کو سہارا دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر سایہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ پرندوں اور جانوروں کے لیے پناہ گاہ بھی فراہم کرتا ہے۔برگد کے درخت کے ماحول دوست فوائد یہ ہیں فضائی آلودگی اور گرد آلود ذرات کو کم کرنے میں معاون ہے۔یہ درخت کثیر مقدار میں آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔مقامی شجرکاری: حکام کونوکارپس (نقصان دہ) کی جگہ برگد، نیم، اور جامن جیسے ماحول دوست درخت لگانے کی مہم چلا رہے ہیں۔تحفظ قدیم برگد کے درختوں کو بچانے کے لیے سماجی اور سرکاری سطح پر کوششیں بھی کی جا رہی ہیں برگد کے درخت کو ‘درختوں کا دادا’ بھی کہا جاتا ہے، جو ماحول کو صاف اور متوازن رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں