جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ شہریوں کیلئے شدید پریشانی کا باعث بننے لگا جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہےانتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے زمہ داران نے خاموشی اختیار کررکھی ہے شہریوں کا کہنا ہے حکومت نے کہا کہ موقع سے زیادہ گندم پیدا ہوئی ہے ابھی چند ہفتے گزرے ہیں جو گندم پیدا ہوئی آخر وہ کہاں گئی اور اگر ملک میں گندم موجود ہے تو آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کیوں کر رہی ہیں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور غریب اور متوسط طبقہ دو وقت کی روٹی پوری کرنے کیلئے بھی مشکلات کا شکار ہو چکا ہے شہر اور گردو نواح میں قائم مختلف چکیوں پر گندم کا آٹا سرکاری نرخوں کے برعکس من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے سرکاری سطح پر آٹے کے نرخ مقرر ہونے کے با وجود چکی مالکان اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں الگ الگ قیمتیں وصول کرنےکا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے اور گندم کی ضلع بھر میں سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے اور ذخیرہ اندوزوں و منافع : خور افراد کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں خفیہ گوداموں میں چھپائی گئی گندم سرکاری تحویل میں لی جائے اور گندم کے سرکاری سطح پر نرخ مقرر کیے جائیں اضافی وصولی کرنے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔ تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوں کو دووقت کی روٹی مہیا کرسکیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں