گوجرانوالہ تھانہ گرجاکھ پولیس کی شاندار کارروائی

Spread the love


سکندر ملک ۔
منشیات فروشی میں ملوث7کس ملزمان جبکہ موٹرسائیکل چوری میں ملوث 4ملزمان پولیس کے شکنجے میں ۔
ملزمان کے قبضہ سے 13کلوگرام چرس ،10عددموٹرسائیکلیں اورنقدی 1لاکھ روپے برآمد ۔ مقدمات درج
ملزمان کی گرفتاری پرسماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔
سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو پُرامن ماحول فراہم کریں گے۔
سٹی پولیس آفیسرڈاکٹرسردارغیاث گل خان۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اورموٹرسائیکل چوروں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔انہی احکامات کے پیش نظرایس پی سٹی حناء نیک بخت کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کوتوالی منیر احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ اوگرجاکھ سب انسپکٹر عادل اقبال اور ان کی پولیس ٹیموں نے گشت، ناکہ بندی اور مشکوک افراد کی تلاشی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 7 کس منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے کل تیرہ کلو گرام چرس برآمد کر لی جبکہ موٹرسائیکل چور عد نا ن عر ف دانو گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 10عددموٹرسائیکلیں اورنقدی 1لاکھ روپےبرآمد کرلی۔گرفتار ملزمان میں عدنان ،فیضان ،ارشد وغیرہ شامل ہیں ۔ دورانِ تفتیش منشیات فروش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دیگر اضلاع سے منشیات لاتے اورضلع بھر میں فروخت کرتےتھے۔جبکہ موٹر سائیکل چور گینگ سے مز ید تفتیش جاری ہے ۔سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں نے منشیات فروشوں اور موٹر سائیکل چور گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو پُرامن ماحول فراہم کریں گے۔سی پی او نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ گرجاکھ سب انسپکٹر عادل اقبال اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں