سکندر ملک
ریٹائرڈ برگیڈیئر
قاضی بابر علاؤالدین، ستارۂ امتیاز (ملٹری) ریٹائرڈ نے واسا وزیرآباد کے دفتر کا دورہ کیا جہاں منیجنگ ڈائریکٹر واسا علی حسنین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر ایم ڈی واسا نے ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران پانی کی فراہمی، نکاسی آب، سیوریج نظام کی بہتری، صفائی ستھرائی اور شہری مسائل کے حل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بریگیڈیئر قاضی بابر علاؤالدین نے واسا وزیرآباد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔
انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے، خصوصاً پانی کی قلت، سیوریج بندش اور نکاسی آب سے متعلق مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا علی حسنین نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ واسا وزیرآباد شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے
