فیصل رانا کو برطانیہ کے شہر راچڈیل کونسل نے باقاعدہ طور پر سال 2026/2027 کے لیے راچڈیل کا نیا میئر منتخب کر لیا ہے۔

Spread the love


راچڈیل عارف چودھری
اس پروقار تقریبِ حلف برداری میں برطانیہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات، قریبی دوستوں اور اتحادیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میوزک اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا – تقریب میں موجود معزز مہمانوں، بشمول قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل، او پی سی کے وائس چیئرمین اور پنجاب حکومت کے وزیر بیرسٹر امجد ملک، ایزی منی کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت ملک، سابق میئر کونسلر شکیل احمد، کونسلر عاصم رشید -کونسل لیڈر نیل ایموٹ اور سالیسٹر مقبول ملک – کمیونٹی لیڈر جاوید اختر – غلام الرسول شہزاد – سابق کونسلر آفتاب حسین – افتخار احمد – محمد ارشد – ڈاکٹر شرما -کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ – اسسٹنٹ ہائ کمشنر بنگلہ دیش جوبید ھوسن – قونصل جنرل چائینہ ننگ روئ – – کونسلرز نے نئے میئر کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اپنے خصوصی بیانات میں معززین کا کہنا تھا کہ کونسلر فیصل رانا کی متحرک قیادت راچڈیل کی متنوع اور کثیر الثقافتی کمیونٹی کو یکجا کرنے میں ایک اہم میل کا پتھر ثابت ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب میئر تمام کمیونٹیز کے درمیان مضبوط اتحاد، باہمی یکجہتی اور مخلصانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تمام معزز مہمانوں، دوستوں اور رہنماؤں کا اپنے بیانات میں یہی کہنا ہے کہ کونسلر فیصل رانا کی سربراہی میں یہ سال راچڈیل کی تاریخ میں باہمی محبت، یکجہتی اور سماجی ترقی کا ایک نیا اور سنہرا دور ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں