
سکندر ملک ۔
قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس جبکہ اساتذہ میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
طلبہ و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے اور مختلف ثقافتی و تعلیمی پروگراموں کے ذریعے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین، پرنسپل قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد کیمپس، ممبران بورڈ آف گورنرز اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
ڈپٹی کمشنر نے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم اور مثبت ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
