حماد فیصل چیمہ کو پنجاب بار کونسل کا لائسنس کارڈ جاری ہونے کی خوشی میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد

Spread the love


سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیر اباد کے نواہی علاقہ کھوسر کے فیصل محمود چیمہ کے صاحبزادے حماد فیصل چیمہ کو پنجاب بار کونسل کا لائسنس کارڈ جاری ہونے کی خوشی میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وکلاء برادری اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں وزیرآباد بار کی ممتاز شخصیات جمشید سلطان گھمن، چوہدری مستنصر گوندل، عمران عصمت چوہدری، وقار احمد رندھاوا، عدنان شکر گورائیہ، ادریس سپال، رانا فاروق طاہر، سید مدثر علی شاہ بخاری، سید خضر حیات شاہ سمیت دیگر سینئر وکلاء اور معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری مستنصر گوندل نے کہا کہ حماد فیصل چیمہ ایک باصلاحیت، محنتی اور قابل نوجوان وکیل ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی وزیرآباد بار میں شمولیت ایک خوش آئند اضافہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان وکلاء ہی مستقبل میں انصاف کے نظام کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
تقریب سے عمران عصمت چوہدری، ادریس سپال اور جمشید سلطان گھمن نے بھی خطاب کیا اور حماد فیصل چیمہ کے روشن مستقبل، کامیابیوں اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آخر میں میزبان فیصل محمود چیمہ نے معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے یہ لمحہ انتہائی خوشی اور فخر کا باعث ہے کہ میرا بیٹا وکلاء برادری کا حصہ بن چکا ہے۔ مجھے امید ہے کہ حماد فیصل چیمہ اپنی قابلیت، محنت اور دیانتداری سے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ اپنے شہر، علاقے اور ملک کا نام بھی روشن کریں گے۔
تقریب خوشگوار ماحول، پرتکلف عشائیہ اور باہمی محبت و اخوت کی خوبصورت فضا میں اختتام پذیر ہوئی۔ 🌹

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں