سکندر ملک ۔
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کا مویشی منڈی وزیرآباد کا دورہ
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / وزیر آباد نوید احمد، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ بھی ہمراہ تھے۔
صوبائی وزیر بلدیات نے مویشی منڈی میں ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب ایجنسی کے کیمپس، صفائی انتظامات، لائیو سٹاک، ہیلتھ، ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروسز اور میونسپل کمیٹی کیمپس کا بھی معائنہ کیا۔
صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے صفائی، سکیورٹی، پینے کے صاف پانی اور مویشیوں کے لئے پانی کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
