وزیرآباد میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سیف سٹی پراجیکٹ باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا

Spread the love


سکندر ملک ۔
وزیرآباد میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سیف سٹی پراجیکٹ باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر میں جدید نگرانی کے نظام کو کام میں لایا گیا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ٹریفک قوانین پر مو ثر عملدرآمد، حادثات کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری ثبوت حاصل کرنے میں بھی آسانی پیدا ہو گی ریجنل آفیسر سیف سٹی گوجرانوالہ ایس ایس پی عرفان الحق سلہریا نے وزیرآباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر کے 43 مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 214 جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 15 مقامات ضلع اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کریں گے جبکہ 28 مقامات پر شہر کے اندر جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور سیکیورٹی صورتحال کو مانیٹر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔اس موقع پر صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ،سرپرست صابر حسین بٹ،سکندر ملک ۔جنید احمد،صوفی محمد اشرف نثار،میاں شہباز احمد،ضمیر کاظمی،کاشف محمود خان،سیف اللہ بٹ،ڈاکٹر سید رضا سلطان،سید مظفر زیدی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں جدید فیشل ریکگنیشن اور مصنوعی ذہانت (AI) سے منسلک کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن کی مدد سے مفرور، اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری میں آسانی ہو گی۔ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر فوری نظر رکھی جا سکے گی جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی عرفان الحق سلہریا کے مطابق ای چالاننگ سسٹم بھی اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو خودکار انداز میں ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس سے ٹریفک نظم و ضبط بہتر ہو گا، شہریوں میں قوانین کی پاسداری کا شعور بڑھے گا جبکہ حادثات میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیف سٹی منصوبہ صرف پولیسنگ تک محدود نہیں بلکہ مختلف محکمہ جات کی معاونت بھی کرے گا۔ ستھرا پنجاب پروگرام، ریسکیو 1122، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ادارے بھی اس جدید نگرانی کے نظام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کے لیے اہم مقامات پر پینک بٹن نصب کیے گئے ہیں جو ایمرجنسی لائنز سے منسلک ہوں گے، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں ریجنل آفیسر سیف سٹی گوجرانوالہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن“محفوظ پنجاب”کے تحت، ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے وزیرآباد میں جدید سیف سٹی نظام کو فعال کیا گیا ہے، جو شہریوں کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ ہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں