
سکندر ملک ۔
ترکیہ دیانت فاؤنڈیشن کے تعاون سے مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ (وزیرآباد) میں قربانی پراجیکٹ 2026 کے تحت تقریباً 300 جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
عید الاضحی قربانی کے موقع پر مسلم ہینڈز انٹرنیشنل پاکستان کے ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیا النور شاہ صاحب کا یو جی نیوز یو کے ضلع وزیراباد بیوروچیف سکندر ملک کو خصوصی انٹرویو ۔
عید کے پہلے دن سنتِ ابراہیمیؑ ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی، گوشت کی صفائی، پیکنگ اور مستحق خاندانوں تک باعزت تقسیم کے تمام مراحل انتہائی منظم انداز میں مکمل کیے گئے۔
ہمارا مقصد صرف قربانی کرنا نہیں بلکہ خوشیوں، محبت اور آسانیوں کو ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے تاکہ عید کی حقیقی خوشیاں ہر چہرے تک پہنچ سکیں۔
اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤍✨
