عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے زیرِ اہتمام ڈی ایچ ڈی سی جہلم میں آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

Spread the love


جہلم ( بلال رضا ) عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے زیرِ اہتمام ڈی ایچ ڈی سی جہلم میں آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تمباکو نوشی اور دیگر تمباکو مصنوعات کے مضر اثرات کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا گیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جواد احمد، ضلعی ہیلتھ آفیسر جہلم اور ڈاکٹر نثار خالد، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی جہلم نے شرکاء کو تمباکو نوشی سے لاحق سنگین بیماریوں، خصوصاً دل، پھیپھڑوں اور کینسر جیسے امراض کے خطرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمباکو سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر منعقدہ آگاہی واک میں محکمہ صحت کے افسران، عملے اور شہریوں نے شرکت کی اور تمباکو نوشی کے خلاف پیغامات عام کیے۔
مزید برآں ضلع جہلم کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں بھی ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینارز اور واکس کا انعقاد کیا گیا، جن کا مقصد عوام الناس خصوصاً نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا تھا۔
ضلعی محکمہ صحت جہلم کے زیرِ اہتمام منعقدہ ان سرگرمیوں میں تمباکو نوشی کے خاتمے اور صحت مند معاشرے کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں