سکندر ملک ۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب جواد حسین پیرزادہ کی ہدایات پر سیالکوٹ روڈ گرین بیلٹ میں گارڈن برانچ کا عملہ پودوں کی دیکھ بھال، تراش خراش اور صفائی ستھرائی کے کام میں مصروف ہے۔
گرین بیلٹ کو سرسبز اور خوبصورت رکھنے کے لیے عملہ پوری لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے تاکہ سیالکوٹ روڈ کا ماحول شہریوں کے لیے خوشگوار اور دلکش رہے۔
ضلعی انتظامیہ وزیرآباد شہر کو سرسبز و شاداب رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
