چکوال خلیفہ مجاز دربار عالیہ گھمگول شریف کوہاٹ حاجی مولوی فضل الہی رحمت اللہ علیہ ہزاروں سوگواروں اور عقیدت مندوں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ صاحبزادہ حضرت پیر انور جنید شاہ گھمکول شریف نے پڑھائی چوہدری اسد محمود۔
اسلام آباد( بلال رضا)حضرت خواجہ زندہ پیر صاحب رحمت اللہ علیہ دربار عالیہ گھمکول شریف کے خلیفہ حاجی مولوی فضل الہی رحمت اللہ علیہ جو گزشتہ دنوں برطانیہ میں بقضائے الہی سے انتقال کرگئے تھے کی پہلی نماز جنازہ جامعہ مسجد گھمکول شریف برمنگم یو کے میں ادا کی گئی اور دوسری نماز جنازہ ان کے آبائی قصبہ کھودے چکوال میں ادا کی گئی جس میں سجادہ نشین حضرت پیر حبیب اللہ شاہ گھمکول شریف کوہاٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی نماز جنازہ صاحبزادہ پیر انور جنید شاہ نے پڑھائی ترجمان گھمکول شریف چوہدری اسد محمود نے بتایا کہ گزشتہ روز حاجی فضل الہی کا جسد خاکی برمنھگم یو کے سے پاکستان لایا گیا اور ہزاروں عقیدت مندان اور سوگواران کی موجودگی میں آستانہ عالیہ حبیب آباد شریف کھودے چکوال میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔حاجی صاحب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دربار عالیہ گھمکول شریف کے ساتھ ان کا تعلق آج اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نیک لوگوں کی صحبت انسان کی دنیا و آخرت کو سنوار دیتی ہے ۔نماز جنازہ میں علمائے کرام، سادات کرام خلفائے گھمکول شریف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
