بچے کی پیدائش ہوتے ہی والدین کو خودکارایس ایم ایس موصول ہوجائے گا

Spread the love

جہلم (بیورورپورٹ) جہلم سمیت ملک بھر میں بچوں کی پیدائش کے فوری بعد اب رجسٹریشن کا عمل مزید تیز اور ڈیجیٹل ہونے جا رہا ہے۔ نادرا نے ایک نیا برتھ نوٹیفکیشن ٹول متعارف کروادیا ہے جس کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوتے ہی والدین کو خودکارایس ایم ایس موصول ہوگا اور قانونی شناخت کے عمل کا آغاز فوراً ہو جائے گانئے نظام کے تحت ہسپتال یا کسی بھی طبی مرکز میں بچے کی پیدائش کے فورا بعد والدین کے موبائل فون پر اطلاع ائے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف رجسٹریشن کا عمل آسان ہوگا بلکہ سرکاری دستاویزات کے حصول میں ہونے والی تاخیر میں بھی کمی واقع ہو گی۔نادرا کے زرائع کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان کے شہری اندراج کےنظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔ یہ نظام سرکاری ہسپتالوں کے تعاون سے نافذ کیا گیاہے اور ایس ایم ایس ایک ابتدائی ریکارڈ کے طور پرکام کرے گا جو یونین کونسل میں پیدائش کی رجسٹریشن میں مدد گار ثابت ہو گا۔ رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ یونین کونسل سے پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہےجو تمام قانونی دستاویزات کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ والدین یہ عمل شناختی کارڈ، اسپتال کے پروس ریکارڈ یا نادرا کے بھیجے گئے ایس ایم ایس کی مدد سےمکمل کر سکیں گے۔ نادرا نے اس سہولت کو پاک آئیڈنٹٹی موبائل ایپ کے ذریعے پنجاب اور سندھ میں بھی فعال کر دیا ہے جبکہ بلوچستان میں توسیع جاری ہے۔ خیبر پختونخوا میں اس منصوبے پرعمل درآمد منظوری کے بعد کیا جائے گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں